dailymotion

adsagony2

Wednesday 31 January 2018

معذرت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کیلئے رابطہ کیا ہے، مگر حروں کے روحانی پیشوا نے ملاقات سے معذرت کر لی ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)
کے سربراہ میاں نواز شریف نے پیر صبغت اللہ راشدی سے فوری ملاقات کے خواہش مند تھے اسی ضمن میں انھوں نے رابطہ کیا، مگر مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ کی جانب سے نوازشریف سے فوری ملنے سے معذرت کر لی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق صبغت اللہ راشدی نے روحانی سفر کی وجہ سے فوری ملاقات سے معذرت کی ہے. وہ اس وقت چولستان میں حرجماعت کی دعوت پرہیں، جس کی وجہ سے فوری ملاقات ممکن نہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جانب سے ملاقات کے لیے یکم یا دو فروری کا وقت دینے کی خواہش ظاہر کی گئی تھی، مگر چولستان میں ہونے کے باعث یہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ نے مقررہ تاریخوں میں ملاقات ممکن نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اس معذرت کا اصل سبب پیرپگارا کی میاں نواز شریف سے ناراضی اور ن لیگ کی پالیسیوں پر تحفظات ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس میاںنواز شریف کی نااہلی کے بعد پیر صعبت اللہ راشدی نے اپنے ایک بیان میں? کہا تھا کہ نواز شریف کا اب کوئی مستقبل نہیں، ہماری جماعت وفاق اور پاک فوج کے ساتھ ہے اور اداروں سے ٹکراؤ کی صورت میں نوازشریف کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ ماضی میں پیر آف پگاڑا کو نواز شریف کا سیاسی قبلہ سمجھا جاتا تھا ،جبکہ میاں نواز شریف نے کئی دفعہ مشکل پڑنے پر انہی سے مدد بھی لی تھی 

No comments:

Post a Comment