لاہور(ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو ہم سے کوئی خطرہ نہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچتے رہیں تو جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،
آرمی چیف قانون کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں اور اسی لیے آرمی چیف ملکی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ میں گئے ملک میں جمہوریت کا چلنا بہت ضروری ہے
۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آرمی چیف جمہوریت کا احترام کرتے ہیں، الیکشن سے متعلق جو بھی حکم ملے گا فوج اس پر عمل کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں استحکام بہت ضروری ہے، ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کے حملوں کا الزام بے بنیاد ہے، حقانیوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں، بھارت نے 2017ء میں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں کیں، وہ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے، بھارت کو سرحد پر بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
اس سےقبل پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت پر ہمیشہ بھرپور جواب دیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment