dailymotion

adsagony2

Wednesday 31 January 2018

زلزلے کے شدید جھٹکے


پشاور(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 
زلزلے کے شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 169 کلو میٹر تھی ۔ زلزلے کے نتیجے میں لنڈی ارباب میں ایک اسکول کی عمارت گر گئی ۔
جس کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہوگئے ۔ ایدھی ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کو عمارت کے ملبے تلے سے نکالنے اور طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلی جاری ہے۔اس سے قبل لسبیلہ میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، لسبیلہ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں مکانوں کی چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 6 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔خیال رہے کے صوبہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بلوچستان کے علاقے بیلہ میں زلزلے کے باعث متعدد مکانات کی چھتیں گر گئیں۔تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سب سے پہلے بلوچستان کے سرحدی ضلعے لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث متعدد مکانات کی چھتیں گر گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث متعدد مکانات کی چھتیں گر گئی ہیں۔ زلزلے کی شدت 4.7 جبکہ مرکز لسبیلہ کا علاقہ بیلہ بتایا جارہا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث حادثات میں ڈیڑھ ماہ کی بچی جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔زلزلے کے بعد سول اسپتال بیلہ میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔دوسری جانب تھوڑی ہی دیر بعد ملک کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے مزید جھٹکے محسوس کیے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، گلگت، سوات، لوئر اور اپر دیر، چترال، ہنزہ، اسکردو، لاہور، چلاس، بھلوال، پنڈ دادن خان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان اکثر و بیشتر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ سنہ 2013 میں صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں 7.7 شدت کے زلزلے نے 800 سے زائد افراد کی جانیں لے لی تھیں۔

No comments:

Post a Comment