dailymotion

adsagony2

Wednesday 31 January 2018

وینیٹی نمبر پلیٹ



لاہور(ویب ڈیسک )محکمہ ایکسائز دفتر فرید کورٹ ہاؤس میں وینیٹی نمبر پلیٹ کا کاؤنٹر قائم کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق تمام شہری اپنی من پسند نمبر پلیٹ حاصل کر سکیں گے ،فرید کورٹ سمیت دیگر دفتروں میں بھی وینیٹی نمبر پلیٹ کے کاؤنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں ۔وینیٹی نمبر پلیٹ کا ٹھیکہ ایس آئی گلوبل نامی کمپنی کو دیا گیا ہے ،ایکسائز حکام
نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل نمبر پلیٹ 15ہزار جبکہ کار کی قیمت 40ہزار روپے میں جاری کی جائے گی ۔وینیٹی نمبر پلیٹ جاری کرنے کا سلسلہ فروری سے شروع کر دیا جائے گا ۔خیال رہے پچھلے دنوں متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہفتے کے روز گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹوں کی نیلامی کے موقع پرایک مقامی عرب کاروباری شخصیت نے دنیا کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ ’’1‘‘ خرید کر خود کو ’نمبر ون‘ ثابت کر دکھایا۔پچاس لاکھ ڈالر مالیت کی نمبر پلیٹ کے خریدار عارف احمد الزرعونی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ نمبر پلیٹ حاصل کرنے کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کا تہیہ کر رکھا تھا۔انھوں نے من پسند نمبر پلیٹ پچاس لاکھ ڈالر میں خرید کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔پاکستانی کرنسی میں یہ رقم پچاس کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔شارجہ میں وی آئی پی نمبر پلیٹوں کی نیلامی کے موقع پر ساٹھ ایسی نمبر پلیٹیں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھیں۔ ان میں ایک پلیٹ نمبر “1” کی خریداری میں عارف الزرعونی نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ نمبر کی بولی کے دوران اس کی قیمت ایک کروڑ اسی لاکھ درہم تک جا پہنچی۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم تقریباً پچاس لاکھ ڈالر بنتی ہے۔
الزرعونی نے بولی کی آخری رقم ادا کرتے ہوئے ’نمبرون‘ پلیٹ حاصل کرلی۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ ہی خود کو نمبر ون دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ ان کی گاڑی کا نمبر پلیٹ بھی’’ 1 ‘‘ہو۔ اس نمبر کے حصول کیلئے وہ کوئی بھی قیمت چکانے کیلئے تیار تھے۔نیلامی میں شریک گاڑیوں کے ساٹھ نمبر پلیٹ مجموعی طور پر پانچ کروڑ درھم یا تقریباً ایک کروڑ تیرہ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئے۔ ان میں 50,333 اور 1000 نمبر بھی شامل تھے۔ 12 اور 22 نمبر پلیٹیں پانچ لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر کی قیمت میں فروخت ہوئیں ۔ نیلامی میں مجموعی طور پر امارات کے تیرہ سو امرا نے حصہ لیا

No comments:

Post a Comment